جہاد کا اعلان صرف اسلامی ریاست کا سربراہ کر سکتا ہے:علمائے کرام

سیکیورٹی فورسز کیخلاف ہتھیار اْٹھانا اور اعلانِ جنگ حرام ہے: علمائے کرام کا فتویٰ
پشاور(پی پی آ ئی) خیبرپختونخوا کے علما نے دہشتگردوں اور دہشتگرد کارروائیوں کیخلاف فتویٰ دیدیا۔ مختلف مکاتب فکر کے علمانے دہشتگردی کے خلاف واضح اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جہاد کا اعلان اسلامی ریاست کا سربراہ کر سکتا ہے، ہر شخص کو جہادکے اعلان کا حق نہیں، اور قانون کی پاسداری سے گریز کرنا شرعاََ ناجائز ہے۔علمائے کرام نے مشترکہ فتوے میں کہا ہے کہ پولیس اور فوجی اہلکاروں کے خلاف ہتھیار اْٹھانا اور اعلانِ جنگ کرنا حرام ہے۔ملک میں جاری دہشت گردی کے حوالے سے دارالعلوم سرحد پشاور، جامعہ دارالعلوم حقانیہ، تنظیم المدارس، وفاق المدارس العربیہ، ربط المدارس، وفاق المدارس اسلفیہ نے دہشت گرد کاروائیوں کو مسترد کرتے ہوئے مشترکہ فتوی جاری کردیا۔ وفاق المدارس الشیعہ، جامع تعلیم القران، علماکونسل خیبر پختونخواہ نے بھی دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔خیبر پختونخوا کے علمائے کرام نے اپنے فتوی میں کہا ہے کہ پولیس اور فوجی اہلکاروں کے خلاف ہتھیار اْٹھانا اور اعلانِ جنگ کرنا حرام ہے، سیکیورٹی فورسز کے اہلکار پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے اگر جان دے دیں تو وہ شہید ہیں۔علماکے فتوے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی ریاست کے اندر فتنہ و فساد، ریاست کے خلاف محاز آرائی شریعت کی رو سے جائز نہیں، جو شخص ایسا کرے گا وہ پاکستان کے دستور قانون سے بغاوت ہو گا، حاکم وقت کے خلاف خروج بغاوت ہے، اس کے مرتکبین سزا کے مستحق ہیں۔

Next Post

حج درخواست دینے والوں کیلئے پاکستان میں بینک اکاونٹ ہونا لازمی قرار

Mon Jan 9 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال حج کی درخواست دینے والوں کے لیے پاکستان میں بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہوگا۔حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی دوہزار تئیس کا اعلان کرینگے۔حج درخواستگزاروں کے لیے پاکستانی مشین ریڈ […]