عمران نیازی کا پاک افغان خارجی امور، دہشت گردی پر بیان قابل مذمت ہے: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ز)وفاقی وزیر منصو بہ بندی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا پاکستان اور افغانستان کے خارجی امور اور دہشت گردی سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔سماجی را بطے کی ویبس ائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بطور سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے ہیں، عمران خان کو خطے کے سکیورٹی معاملات اور تاریخ کی اتنی ہی جانکاری ہے جتنی جرمنی اور جاپان کے جغرافیہ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس شخص کے دور حکومت میں پاکستان خارجہ تنہائی کا شکار ہوا وہ آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو خارجہ امور پر بھاشن دے رہا ہے، بلاول بھٹو کی 8 ماہ کی سفارتی کامیابیوں کا عمران خان کے 4 سال کی سفارتی تنہائی سے کوئی موازنہ نہیں، یہ ملک کو سفارتی دلدل میں ڈال کر گئے تھے۔شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی بہادر پولیس کی بھی دل آزاری کی ہے، ہماری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف صف اول میں کھڑے ہیں، پولیس ہمارے دفاع کی پہلی لائن ہے، افسوس ہے پولیس کی حوصلہ افزائی کے بجائے عمران خان ان کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔

Next Post

کرا چی،اساتذہ کا بلدیاتی انتخابات میں ڈیوٹی نہ کرنے پر غور

Wed Jan 11 , 2023
کرا چی(پی پی آ ئی) سندھ پروفیسراینڈ لیکچرار ایسو سی ایشن (سپلا) نے آر او کے اسسٹنٹ پروفیسر کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کے بعد بلدیاتی انتخابات میں ڈیوٹی نہ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ریٹرننگ آفیسر یوسی 3 محمد ابوبکر کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج نشتر روڈ کے اسٹنٹ پروفیسر محمد جمال سے مبینہ طور پر […]