لاہور(پی پی آئی) رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی، سنگل بنچ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
Next Post
مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے: رپورٹ
Thu Jan 12 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سری نگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں کہا کہ آر ایس ایس […]