اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سیلاب سے بحالی و ریکوری کیلئے عالمی امداد، آئندہ 3 برسوں میں 9 ارب ڈالر کا فریم ورک تیارکرلیا گیا۔ذرائع وزارت اقتصادی امور کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو تقریباً 3 ارب ڈالر تک ملیں گے، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک سے آئندہ ماہ تک رقم ملے گی۔ذرائع کے مطابق کثیرالجہتی اور باہمی معاہدوں سے ملنے والی رقم کیلئے وزارت منصوبہ بندی میں یونٹ قائم کیا جائے گا جبکہ رقم کے استعمال میں شفافیت کیلئے وفاقی حکومت ٹیکنیکل کمیٹی قائم کرے گی، عالمی بینک، اے ڈی بی، ایشیائی انفراسٹکچر بینک سے سیلاب سے ریکوری و بحالی پروگرام کیلئے 40 سال کیلئے قرض ملا ہے، عالمی مالیاتی اداروں سے ملنے والے قرض پر 1 فیصد اور ایک فیصد سے زائد شرح سود ادا کرنا ہو گا۔ذرائع کے مطابق اسلامک ڈویلپمینٹ بینک کے ساتھ تاحال کوئی ٹرم اینڈ کنڈیشنز فائنل نہیں ہوئی ہیں۔
Next Post
اب مزید تاخیر کیے بغیر فی الفور پورے ملک میں انتخابات کا اعلان کیا جائے: شاہ محمود قریشی
Fri Jan 13 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئر مین عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی تحلیل کردی گئی ہے،اب مزید تاخیر کیے بغیر فی الفور پورے ملک میں انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں پی […]