اسحاق ڈار کی گورنر پنجاب سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(پی پی آئی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے وزیر خزانہ کو حالیہ کامیاب بیرونی دوروں پر مبارکباد دی اور معیشت میں بہتری کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلے کبھی نہیں آئے تاہم پاکستان کے ڈیفالٹ کاخطرہ نہیں، یہ صرف چند ناقدین کا خواب ہی رہ جائے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اقتصادی ٹیم معیشت کی بہتری کی کوششیں کررہی ہے اور آنے والے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔

Next Post

دیامر میں گلیشیئر جھیل میں گرنے سے سیلابی صورتحال لوگوں کی اپنی مدد آپ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی

Sat Jan 14 , 2023
چلاس(پی پی آ ئی)گلگت بلتستان کے ضلع چلاس کے علاقے تانگیر میں بارش کے باعث گلیشیئر جھیل میں گرنے سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ذرا ئع کے مطابق دیامرکے سب ڈویڑن تانگیر میں گلیشیئر پگھل کر گیچھر جھیل میں گر گیا ہے۔گلیشیئر گرنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے […]