دیامر میں گلیشیئر جھیل میں گرنے سے سیلابی صورتحال لوگوں کی اپنی مدد آپ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی

چلاس(پی پی آ ئی)گلگت بلتستان کے ضلع چلاس کے علاقے تانگیر میں بارش کے باعث گلیشیئر جھیل میں گرنے سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ذرا ئع کے مطابق دیامرکے سب ڈویڑن تانگیر میں گلیشیئر پگھل کر گیچھر جھیل میں گر گیا ہے۔گلیشیئر گرنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور جھیل کا پانی اطراف کی آبادی میں داخل ہوگیا ہے۔سیلابی پانی کی نسبتاً نشیبی علاقوں میں واقع متعدد مکانات میں آجانے کی بھی اطلاعات ہیں۔موجودہ صورت حال کے باعث لوگ اپنی مدد آپ محفوظ مقامات منتقل ہونا شروع ہوگئے۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند روز سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

Next Post

سیکریٹری اطلاعات سندھ عمران عطا سو مرو کی زیر صدارت اجلاس

Sat Jan 14 , 2023
صحافیوں کے ایکریڈیٹیشن کارڈ فارم 2023 کے اجراء کی منظوری کرا چی (پی پی آ ئی) سیکریٹری محکمہ اطلاعات سندھ عمران عطا سو مرو کی زیرصدارت صوبائی ایکریڈیٹیشن کارڈ کمیٹی کا ایک اجلاس گزشتہ روز محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صحافیوں کے لیے ایکر یڈیٹیشن فارم برا ئے سال2023 کے اجرا کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں […]