محبوبہ مفتی کی صاحبزادی ارتقا پاسپورٹ میں والدہ کے نام میں تبدیلی کی خواہاں

والدہ کا نام محبوبہ مفتی کی بجائے محبوبہ سید درج کیا جائے:اخبار ات میں نوٹس بھی شائع
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی ارتقا محبوبہ مفتی اپنے پاسپورٹ میں والدہ کا نام تبدیل کروانا چاہتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارتقا محبوبہ مفتی نے اخبار ات میں ایک نوٹس بھی شائع کروایا ہے وہ چاہتی ہیں کہ پاسپورٹ میں ان کی والدہ کا نام محبوبہ مفتی کی بجائے محبوبہ سید درج کیا جائے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 61 سالہ کی محبوبہ مفتی کی دو بیٹیاں ہیں۔

Next Post

آخری نظام حیدرآباددکن عثمان علی خان کے پوتے مکرم جاہ کو آج چارمینار شاہی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا

Mon Jan 16 , 2023
استنبول میں ہفتہ کی شب انتقال کرگئے تھے:خاندانی ذرائع حیدرآباددکن (پی پی آئی)متحدہ ہندوستان کی متمول ترین مسلم ریاست حیدرآباددکن کے آخری نظام عثمان علی خان کے پوتے میر مکرم جاہ بہادر کے جسد خاکی کو منگل 17 جنوری کے روز سپرد خاک کیا جائے گا۔ مکرم جاہ عرف آصف جاہ ہشتم کی نماز جنازہ مکہ مسجد حیدرآباد دکن میں […]