سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے:آصف زرداری کراچی بلدیاتی انتخابات، سابق صدر زرداری کی جیالوں کو مبارکباد

کرا چی(پی پی آ ئی)کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹریرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے پیپلز پا رٹی کے ممبران اور کارکنان کو مبارک باد پیش کی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں
جیالوں کو شاندار فتح پر پیغام میں کہنا تھا کہ شہید بھٹو کے جیالے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بھائی انتخابی میدان میں ناقابل شکست ہیں، قائد عوام اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید سندھ کے عوام آپ کو نہیں بھولے۔آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے ووٹروں کو سلام اور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندے یہ نہ بھولیں کہ سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور وہ ہی بہترین منصف ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیالو بلاول بھٹو زرداری کی طاقت بن جاؤ مستقبل آپ کا ہے،کراچی اور حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کی فتح عہدے داروں اور کارکنوں کی محنت اور خدمت کا ثمر ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے 235 یونین کونسلز مکمل نتائج جاری کر دئیے گئے، پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ 93 نشستیں حاصل کیں، جماعت اسلامی 86 نشستوں کیساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ پی ٹی آئی 40 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر آگئی۔ ن لیگ 7، جے یو آئی اور آزاد امیدوار تین، تین، ٹی ایل پی نے 2 نشستیں حاصل کیں۔

Next Post

شہباز شریف کی بھارت سے متعلق مؤقف پر حیرانگی ہے: فواد چوہدری مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی حیثیت بحال ہونے پر پاکستان مذاکرات کرے گا:فواد

Tue Jan 17 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی بھارت سے متعلق مؤقف پر حیرانگی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں ہے، مودی حکومت […]