مایوسی اور گھٹن پاکستان میں رقص کر رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہے ہیں: فواد چوہدری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدر نے کہا ہے کہ ملک میں نہ آ ٹا ہے نہ بجلی ہے مایوسی اور گھٹن پاکستان میں رقص کر رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہے ہیں۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ”کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بدستور معطل ہے، اس نااہل اور نکمی امپورٹڈ سرکار کی مہربانیاں زندگی کے ہر شعبے میں نظر آرہی ہیں، آٹا نہیں، بجلی نہیں قرض واپس کرنے کے پیسے نہیں مایوسی اور گھٹن پاکستان میں رقص کر رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہے ہیں“۔

Next Post

تعلیم روزگار اور صحت میں بہتری، غربت میں کمی کا باعث بنتی ہے: صدر مملکت

Tue Jan 24 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیم افراد کے لئے روزگار اور صحت میں بہتری اور غربت میں کمی کا باعث بنتی ہے۔عالمی یوم تعلیم کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ تعلیم انسانی ترقی کا ایک اہم عنصر اور پاکستان کے ہر شہری کا […]