خدشہ ہے بریک ڈاون کی وجہ انٹرنیٹ کے ذریعے بیرونی مداخلت ہے: خرم دستگیر

نیشنل گرڈ کے تمام گرڈ سٹیشنز بحال ہو چکے، بجلی میں موجودہ تعطل ’لوڈ مینجمنٹ‘ کے باعث ہے
اسلام آباد (پی پی آئی) وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ خدشہ ہے کہ بیرونی انٹر نیٹ کے ذریعے بیرونی مداخلت ہوئی ہے، کیونکہ گزشتہ کچھ دنوں میں کچھ واقعات سامنے آئے ہیں جن کی وجہ سے شبہ ہے کہ انٹر نیٹ کے ذریعے مداخلت کی گئی ہے، جس کی انکوائری کی جا رہی ہے۔ ملک میں پیر کی صبح پاور بریک ڈاون کے بعد 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ملک کے کئی علاقوں میں بجلی تا حال بحال نہیں ہو سکی ہے تاہم وزیرِ توانائی کا دعویٰ ہے کہ نیشنل گرڈ کے تمام گرڈ سٹیشنز بحال کر دیے گئے ہیں اور بجلی کے موجودہ تعطل کی وجہ ’لوڈ مینجمنٹ‘ ہے۔ وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گرڈ کے تمام گرڈ سٹیشنز بحال ہو چکے ہیں تاہم کوئلے اور جوہری پاور پلانٹس کو ترسیلی نظام سے دوبارہ لنک ہونے کے لیے 48 سے 72 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کا موجودہ تعطل ان پلانٹس کے دوبارہ چلنے تک ’لوڈ مینجمنٹ‘ کی وجہ سے ہے۔

Next Post

سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 43 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے

Tue Jan 24 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے مزید 43 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے چند دن قبل منظوری کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے تھے،، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب صرف منحرف […]