پی ٹی آئی کی استعفوں کی منظوری کیخلاف فوری سماعت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

کرا چی (پی پی آ ئی) پی ٹی آئی کی استعفوں کی منظوری کیخلاف فوری سماعت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سے پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے والے ایم این ایز کی استعفوں کی منظوری کیخلاف سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان اسمبلی عدالت کو درخواست پر فوری سماعت کی استدعا کی تو عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیا ایمرجنسی ہے کیوں آئے ہیں۔پی ٹی آئی اراکین نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہے، جب کہ عدالت نے ہماری درخواست کی سماعت کے لئے21 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے، اس وقت تک تو الیکشن ہوجائیں گے، ہماری درخواست فوری سنی جائے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ہم درخواست کو سن کر فیصلہ کردیں گے۔عدالت نے پی ٹی آئی کی فوری سماعت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس کاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت کیلیے 7 مارچ کی تاریخ مقررکردی ہے۔

Next Post

چیئرمین نیپرا کا بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے پر تحفظات کا اظہار

Thu Mar 2 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی)چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں نیپرا حکام نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مارچ سے جون تک 3 روپے 39 پیسے فی […]