سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنماؤں کی مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنماؤں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کا بنیادی مقصد انہیں کشمیری عوام سے دور رکھنا ہے۔ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت انتقامی کارروائیوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکو عملا ایک جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں ایک سازش کے تحت نہتے کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہ تمام غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی رہائی اور جموں و کشمیر کے عوام کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دینے کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھار ت پر دباؤ بڑھائیں۔
Next Post
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا
Thu Mar 2 , 2023
ضلعی انتظامیہ سے افسران کی فہرست طلب، صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی مراسلے ارسال اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرانِ ریٹرننگ افسران کیلئے نام […]