پٹرول پمپمحنت کش شفقت خان سابق صدر

آزاد کشمیر کے آ بائی شہر کی بلدیہ کا چئیرمین منتخب
راولاکوٹ (پی پی آئی)پٹرول پمپ پر محنت کرکے روزگار کمانے والا محنت کش شفقت خان سابق صدر ریاست آزاد کشمیر کے آ بائی شہر کی میونسپل کمیٹی کھائی گلہ کا چئیرمین منتخب ہو گیا کھائی گلہ میں پٹرول پمپ پر گاڑیوں میں پٹرول بھرنے والاشفقت خان حالیہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لوکل کو نسلر منتخب ہوا تھا،شفقت خان کو میونسپل کمیٹی کھائی گلہ کا چئیرمین بنانے میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر پیپلزپارٹی بھی شامل ہو گئی،پی پی آئی کے مطابق اس میونسپل کمیٹی میں لیبر کی مخصوص نشست پر صحافی ناصر حنیف کو بھی کامیاب کروایا گیا ہے وہ آزاد کشمیر میں پہلے ورکنگ جرنلسٹ ہیں جو بلدیاتی ممبر بنے ہیں اسی طرح ایک اور صحافی افراز گردیزی باضابطہ تحریک انصاف میں شامل ہو کر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر بلدیہ باغ سے کو نسلر اور پھر وائس چیرمین بلدیہ باغ بنے ہیں۔

Next Post

کراچی کے اسکول میں فائرنگ میں ملوث طالب علم گرفتار،اسلحہ برآمد

Sat Mar 4 , 2023
زخمی طالبہ کی حالت خطرے سے باہر، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کامقدمہ بھی درج کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو?ن کے اسکول میں فائرنگ میں ملوث طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا […]