کراچی آرٹس کونسل میں لٹریچر فیسٹیول، ہزاروں افراد نے شریک

کراچی (پی پی آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سندھ لٹریری فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے جاری سندھ لٹریچر فیسٹیول میں دوسرے روز بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی، ”سندھ لٹریچر فیسٹیول“ کو ”ماحولیاتی تبدیلی“ کا عنوان دیا گیاہے، سمیاتی تبدیلی اس بار فیسٹیول کا موضوع ہے، موسمیاتی تبدیلی کا سفر برسوں سے جاری ہے، گلیشیئر وقت سے قبل پگھلنا شروع کرتے ہیں، برسات اور کاشت کاری کے موسم تبدیل ہوگئے ہیں، ہمیں اپنے فیصلے موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھ کر کرنے ہوں گے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ سندھ لٹریچر فیسٹیول لوگوں کو آپس میں جوڑتا ہے، ادبی میلوں سے سیکھنے کوملتاہے، سندھ لٹریچرفیسٹیول کاچھٹاسال ہے، حکومتی سرپرستی ادبی میلوں کے لیے ضروری ہے۔سندھ لٹریچر فیسٹیول کی اختتامی تقریب اتوار کو منعقد ہوگی۔

Next Post

شاہ بندر میں شاہراہوں کی تعمیر میں بے قاعدگی پر ڈی سی برہم

Sat Mar 4 , 2023
سجاول(پی پی آئی)ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو نے تحصیل شاہ بندر کے مختلف علاقوں میں آئل اور گیس فنڈنگ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا اچانک دورہ کرکے جاری اسکیموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اسپورٹس اسٹیڈیم چوہڑ جمالی سمیت اسکولز، روڈز اور دیگر جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر […]