سجاول(پی پی آئی)ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو نے تحصیل شاہ بندر کے مختلف علاقوں میں آئل اور گیس فنڈنگ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا اچانک دورہ کرکے جاری اسکیموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اسپورٹس اسٹیڈیم چوہڑ جمالی سمیت اسکولز، روڈز اور دیگر جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ معیار کے ساتھ ساتھ مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ قبل ازیل ڈسٹرکٹ ہائی وے کے انجنیئر نے سڑکوں کے جاری ترقیاتی کام کے متعلق بریفنگ دی،تحصیل شاہ بندر میں شاہراہوں کی تعمیر میں بے قاعدگی پر ڈی سی برہم ہوگئے اور سختی سے ہدایت کی کہ سڑکوں کے کام کو جلد مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کام کے معیار میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازیں انہوں نے تحصیل کی کچی آبادیوں کا دورہ کرکے سہولتوں کا جائزہ لیا۔
Next Post
مفتی منیب الرحمٰن کے چچازاد بھائی مولانا قاضی عبدالمجید انتقال کرگئے
Sat Mar 4 , 2023
کراچی (پی پی آئی)مفتی منیب الرحمٰن کے چچازاد بھائی مولانا قاضی عبدالمجیدکا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیاہے،نمازِ جنازہ اتوار 05 مارچ کوبعد نمازِظہرعیدگاہ گراؤنڈ، تھارولین،الفریڈ اسٹریٹ،گارڈن ویسٹ میں اداکی جائے گی،پی پی آئی کے مطابق نمازِجنازہ مفتی منیب الرحمٰن پڑھائیں گے۔تمام ائمہ وخطبائے اہلسنت سے شرکت و دعائے مغفرت کی اپیل ہے۔