شرجیل انعام میمن کی کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)

کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیمو کریٹس پینل کو کامیابی پر مبارکباد
کراچی (پی پی آ ئی)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سالانہ انتخابات برائے سال2023،24 کے لیے دی ڈیمو کریٹس پینل کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں دی ڈیموکریٹس پینل سے صدر کے امیدوار خلیل احمد ناصر اور دی فرینڈز پینل سے انفارمیشن سیکرٹری کے امیدوار منور احمد خان کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے نائب صدور محمد منصف اور راوعمران، سیکرٹری نعمت خان، جوائنٹ سیکرٹری حماد حسین اور وکیل الرحمن، خزانچی کے عہد ے پر نو منتخب راو محمد افنان کو بھی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ امید ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور) کے نو منتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے نیک نیتی سے خدمات سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صحافی تنظیموں کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

Next Post

تحریکِ انصاف کے کارکنوں کو گھبرانے کی نہیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے:شاہ محمود قریشی

Sun Mar 5 , 2023
لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران حان کی گرفتاری کا نوٹس موصول کر لیا ہے اس پر ہمارا سیاسی رد عمل ہو گا تاہم گھبرانے کی ضرورت نہیں، پوری قوم نے دیکھا کہ عمران خان کے کل کے خطاب میں جارحیت نہیں تھی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف […]