عالمی مندی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

کرا چی(پی پی آ ئی) عالمی مندی میں خام تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئیں۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق برینٹ آئل کی قیمت 1.07 ڈالر یعنی 1.3 فیصد کمی کے بعد 81.59 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 94 سینٹس یعنی 1.2 فیصد کمی کے بعد 75.72 ڈالر فی بیرل پر آگئی جو 27 فروری کے بعد سب سے کم ترین سطح ہے۔دوسری جا نب ملک میں آئے روز تیل کی قیمتوں میں اضا فہ کیا جا رہا ہے۔

Next Post

صحافی عابد میر کی گھر واپسی کی تردید: بھائی خا لد میر

Fri Mar 10 , 2023
خیریت کا پیغام پہنچانے والے اس سے رابطہ کرانے کے قابل نہیں اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ لاپتہ صحافی عابد میر ’گھر پہنچ گئے ہیں‘ تاہم اس کی نفی کرتے ہوئے ان کے بھائی خالد میر کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کا تاحال ان سے ’کوئی […]