کراچی کے جناح اسپتال میں بم کی اطلاع سے بھگدڑ

اسپتال ایمرجنسی میں نامعلوم شخص کا فون،بعد ازاں اسپتال کلیئر

کراچی (پی پی آئی)جناح اسپتال میں بم کی اطلاع ملی، جس کے بعد پولیس حکام کی دوڑ لگ گئیں تاہم بم ڈسپوزل یونٹ نے جناح اسپتال کو کلیئر قرار دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم شخص نے بم ہونے کی اطلاع دی اور فون کرنے والے شخص نے اپنا نمبر بند کر دیا۔جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، بم ڈسپوزل یونٹ نے ایمرجنسی کی سرچنگ کی، ایمرجنسی کے باہر پارک غیر ضروری گاڑیوں اور افراد کو ہٹا دیا گیا۔جس کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ نے جناح اسپتال کوکلیئر قرار دے دیا اور کلیئرنس رپورٹ بھی جاری کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بم کی اطلاع پر جناح اسپتال ایمرجنسی کی سرچنگ کی گئی، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈہیلتھ کیاطراف بھی سرچنگ کی گئی۔پولیس نے کہا کہ بم کی اطلاع نامعلوم شخص کی جانب سے15پردی گئی تھی، جھوٹی اطلاع دینیوالیشخص کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Next Post

سوات سمیت خیبرپختونخواہ کے کئی علاقے زلزلے سے لرز گئے

Fri Mar 10 , 2023
لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، کلمہ طیبہ کی صدائیں سوات (پی پی آئی)سوات سمیت کئی علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، کلمہ طیبہ کی صدائیں۔ تفصیلات کے مطابق رات کے اس پہر خیبرپختونخواہ کے کئی علاقے زلزلے سے […]