پیپلزپارٹی پنجاب میں جلد بڑا سرپرائز دے گی: فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی کی4 سال پنجاب میں حکومت رہی لیکن وہ بلدیاتی الیکشن نہ کرواسکے

ملتان(پی پی آئی)وزیرمملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن کیلئے تیار ہیں اورپیپلزپارٹی پنجاب میں جلد سرپرائز دے گی۔الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگتے ہیں،پیپلز پارٹی کیکارکنان ہمیشہ الیکشن کے لئے تیارہیں،پنجاب الیکشن کے شیڈول کے مطابق ہمارے پارلیمانی بورڈ کام کررہے، پیپلزپارٹی پنجاب میں جلد بڑا سرپرائز دے گی،کچھ پتے ہم نے سنبھال رکھے ہیں پی پی آئی کے مطابق وہ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) غیر سیاسی پروگرام ہے،زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کی سہولت کے لیے اس میں مزید اصلاحات کی جا رہی ہیں،تقریباً 89 لاکھ مستحق خاندانوں کی اس پروگرام کے ذریعے مالی اعانت کی جا رہی ہے،کفالت پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے خاندانوں کو 25 فیصد اضافی رقم دیں گے،پی ٹی آئی حکومت نے بی آئی ایس پی پروگرام میں فلٹرز لگا کر8 سے 9 لاکھ مستحقین کے کارڈ بند کردیئے تھے،ہم جانچ کرنے کے بعد ان کو دوبارہ پروگرام میں شامل کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی4 سال پنجاب میں حکومت رہی لیکن وہ بلدیاتی الیکشن نہ کرواسکے.

Next Post

" علیزے کو اداکاری پر توجہ دینی چاہیے جبکہ

Fri Mar 10 , 2023
صدف کو اداکاری نہیں کرنی چاہیے “، سنیتا مارشل کراچی (پی پی آئی)پاکستان شووبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ “صدف کنول کو اداکاری نہیں کرنی چاہیے جبکہ علیزے شاہ کو سوشل میڈیا سے زیادہ اداکاری پر توجہ دینی چاہئے”۔پی پی آئی کے مطابق نجی ٹی وی کے شو میں […]