جاں بحق پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ سے متعلق مریم نواز کی گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک

لاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی جاں بحق پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ سے متعلق گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی، جس میں وہ جاں بحق پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ کے بارے میں گفتگو کررہی ہے۔مریم نواز آڈیو میں بات کرتے ہوئے پرویز انکل سے پوچھ رہی ہیں کہ کارکن کی موت پر ہمیں یہ کہنا چاہئے ناں کہ افسوس تو بہت ہے اس طرح حادثے میں اس کی ڈیتھ ہوئی ہے۔ن لیگ کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ سنا ہے پی ٹی آئی کے لوگ ان کواپنی ذاتی کار میں لائے تھے اور چھوڑ کے بھاگ گئے۔مریم نوازنے گفتگو میں مزید کہا کہ نہیں نہیں انکل اینگل نہیں ہے، اینگل تو یہ ہے کہ وہ سارے ورکروں کو چھوڑ کر خود اندر چھپے ہوئے ہیں۔

Next Post

سخی سرور جانے والے زائرین میں سے 6کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں،دیگر17کی تلاش جاری

Sat Mar 11 , 2023
ڈی جی خان(پی پی آئی)ڈیرہ غازی خان میں زائرین سے بھری ایک ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے کے باعث 23 افراد ڈوب گئے تھے۔پی پی آئی کے مطابق سخی سرور جانے والے زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر نہر میں جا گری تھی،۔ٹریکٹر ٹرالی میں 47 افراد سوار تھے جن میں سے 26 کو ڈوبنے سے بچا لیا […]