عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی

برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 77 ڈالر سے کم ہوکر 73 ڈالر ہوگئی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 فیصد کمی ہوگئی۔عالمی میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 77 ڈالر سے کم ہوکر 73 ڈالر جبکہ برطانوی وائٹ کروڈ کی قیمت 72 ڈالر سے کم ہو کر 67 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کے علاوہ گیس کی قیمت میں ساڑھے 6 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ کوئلے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں۔

Next Post

عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا: شیخ رشید

Thu Mar 16 , 2023
راولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ مریم […]