اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے صدر پاکستان نا اہلی کیس کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست شہری ظہور مہندی کی جانب سے دائر کی گئی تھی،درخواست میں صدر مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے خارج کر دیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق میری صدارتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال درست نہیں ہوئی، عارف علوی کے کاغذات پر میرے 6 اعتراص تھے، صدارتی الیکشن کے وقت عارف علوی انڈر ٹرائل ملزم تھے اور صدارت کے لیے اہلیت نہیں رکھتے تھے۔ظہور مہدی کے مطابق میرے صدر کا الیکشن لڑنے کے کاغذات کو تائید کنندہ تجویز کنندہ نہ ہونے پر خارج کیا گیا، اہلیت نہ رکھنے والے کو صدر بنانے کی وجہ سے ملک اس وقت بحران کا شکار ہے اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے دست و گریباں ہے۔جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی جماعتیں کیا کر رہی ہے یہ آپ کا مقدمہ نہیں ہے، آپ کے کاغذات نامزدگی پر تائید کنندہ اور تائید کنندہ کے دستخط نہیں تھے، آئینی تقاضا ہے تائید کنندہ تجویز کنندہ رکن مجلس شوریٰ ہونا چاہیے۔
Next Post
ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلندترین سطح 43 فیصد کے قریب پہنچ گئی
Thu Mar 16 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو نظر آرہا ہے، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اور ادارہ شماریات کے مطابق اس وقت میں پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 43 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ […]
