پاکستان نے عالمی عدم استحکام کے درمیان فوری زرعی خوراک کی تبدیلی پر زور دیا

بلوچستان میں جان لیوا شاہراہوں کے حادثات سے نمٹنے کے لیے ٹریکر سسٹم کا نفاذ

پولیس نے منشیات اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 14 ملزمان گرفتار

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 68 ارب روپے مختص

سندھ حکومت کا بڑے امدادی پیکیج کا اعلان، گل پلازہ متاثرین میں ابتدائی چیک تقسیم

گورنر سندھ نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر فورسز کو سراہا، بچے کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا:شیخ رشید کا دعویٰ

پی پی اور ن لیگ اپنے کرپشن کے کیس 30 اپریل تک ختم کرا لے، ورنہ اصلی جیل جانا پڑے گا
راولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی پی اور ن لیگ اپنے کرپشن کے کیس 30 اپریل تک ختم کرا لے، ورنہ اصلی جیل جانا پڑے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو طاقت سے نہیں نکالا جاسکتا، شکر ہے گزشتہ روز زمان پارک سے کلاشنکوف نکلی توپ نہیں نکل آئی، کل فائل زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا یہ وقت ہی بتائے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 90 دن میں نگران حکومت ختم ہو جائے گی، آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا پھر الیکشن کمیشن جانے اور سپریم کورٹ جانے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت اپنے کرپشن کے کیس 30 اپریل تک ختم کرا لے، ورنہ اصلی اور حقیقی جیل جانا پڑے گا۔سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ 13 کے ٹولے کے پاس صوبوں میں کاغذات جمع کرانے کے لئے ممبر بھی نہیں ہیں، نوازشریف کا انتظار کرتے کرتے لوگ تھک جائیں گے، لیکن وہ وطن واپس نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو احساس نہیں کہ غریب ایڑیاں رگڑ رگڑکر مر رہا ہے، اسحاق ڈار ڈالر 200 کا کروانے آئے تھے 300 کا کردیا، سعودی عرب اور چین نے بھی لال جھنڈی دکھادی ہے، دونوں پاکستان سے اکنامک رفام کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیرخزانہ صاحب 3 ماہ تک آئی ایم ایف سے مذکرات مکمل نہ کرا سکے، اب مئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں، اب اجلاس مارچ کے بجائے اپریل میں مؤخرہو گیا ہے، انفرادی ووٹنگ امریکا کے پاس ہے، جس کا پاکستان پر شدید دباؤ ہے۔