آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

راولپنڈی (پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں فرد جرم کی کارروائی 14 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ذرا ئع کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث فرد جرم عائد نہ کی جا سکی، اس سے پہلے شیخ رشید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے جہاں انہیں حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی گئی۔شیخ رشید نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ان کے وکیل آج سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اس لئے آج پیش نہیں ہو سکیں گے، عدالت نے شیخ رشید احمد کو عارضی ریلیف دیتے ہوئے حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔

Next Post

پی آئی اے کا 23 مارچ کو مسافروں کو 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان

Tue Mar 21 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسافروں کو 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ سہولت صرف 23 مارچ کے دن کیلئے ہے، اور اس 10 فیصد رعایت سے اندرون ملک سفر کرنے والے صارفین مستفید ہوسکیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف […]