وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے چوتھی سہہ ماہی میں مزید 129 ارب روپے جاری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزارت منصوبہ بندی نے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے چوتھی سہہ ماہی میں مزید 129 ارب روپے جاری کر دیئے۔ جس کے بعد رواں سال جاری کردہ مجموعی ترقیاتی بجٹ 6 سو ارب روپے ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے چوتھی سہ ماہی کے دوران منصوبوں کے لئے 129 ارب روپے جاری کیے۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق مجموعی جاری کردہ ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے ہوگیا۔وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے فاٹا،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان میں منصوبوں کے لئے 27 ارب،وزارت آبی وسائل کو 30 ارب، وزارت مواصلات کو 22 ارب روپے، ہائرایجو کیشن کمیشن 7 ارب،ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو 4 ارب جاری کئے گئے۔
اس کے علاوہ وزارت ریلوے 8 ارب،وزارت توانائی کو 5 ارب جاری ہوئے، گذشتہ سال کے 550 ارب روپے میں مقابلے میں 50 ارب روپے سے زائد جاری کیا۔دیامیربھاشا ڈیم،مہمند ڈیم،کچھی کنال،نئی گج ڈیم اور کراچی بلک واٹر سپلائی منصوبہ شامل ہے۔320 مسافر بوگیوں اور مال بردار گاڑیوں کی خریداری کیلئے بھی رقم جاری کی گئی۔وزارت توانائی کے منصوبوں میں کراچی کوسٹل پاور پروجیکٹ، مکران اورجیوانی ٹی ایل شامل ہیں۔موجودہ سال وفاقی پی ایس ڈی پی کیلئے 727 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔وزارت منصوبہ بندی کے مطابق معاشی بحران کے باوجود چوتھی سہ ماہی کی ریلیزیقینی بنائی،گزشتہ سال آخری سہ ماہی میں کوئی ترقیاتی فنڈ جاری نہیں کیا گیاتھا۔

Next Post

حکومت اور زرداری مذاکرات میں سنجیدہ نہیں:فواد چوہدری

Sun Apr 16 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سپریم کورٹ سے ملک میں ایڈمنسٹریٹر لگانے کی استدعا کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت اور زرداری مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت بے شرم ہے، […]