لاہور (پی پی آئی)پنجاب میں انتخابات کیلئے تحریک انصاف نے ٹکٹوں کے حوالے سے 80فیصد نام فائنل کر لیے اور “بڑے کھلاڑیوں ” کیلئے خاص پالیسی مرتب کر لی،نئی پالیسی کے مطابق بڑے کھلاڑی صوبائی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے انہیں قومی اسمبلی کیلئے میدان میں اتاراجائے گا۔ پارٹی کے بڑے نام پنجاب کے انتخابات کی دوڑ میں حصہ نہیں لیں گے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات کیلئے ٹکٹوں کے حوالے سے اہم پالیسی بنا لی جس کے مطابق مرکز کے بڑے کھلاڑی قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیں گے، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور حماد اظہر کو پنجاب میں پارٹی کا ٹکٹ نہ دیئے جانے کا امکان ہے۔وفاق کے کھلاڑی صرف مرکز کے انتخابات میں ہی حصہ لیں گے۔ڈاکٹر مراد راس، شبیر گجر اور ظہیر عباس کھوکھر کو ٹکٹ جاری کرنے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
Next Post
پنجاب کے پی انتخابات کیس، انٹیلیجنس ایجنسیز کے اعلیٰ حکام کی سپریم کورٹ آمد، ججز کو س بریفنگ
Tue Apr 18 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کیس میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے اعلیٰ حکام کی سپریم کورٹ آئے اور چیمبر میں ججز کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کیس میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے اعلیٰ حکام کی سپریم کورٹ آئے اور چیمبر میں ججز کو سیکیورٹی صورتحال […]