تحریک انصاف نے دہشت گردوں کو پناہ دی، ایمل ولی

پشاور (پی پی آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے 40 ہزار سے زائد دہشت گردوں کو خیبر پختونخواہ میں حفاظتی پناہ دی ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں وہ کام آسکیں۔ ایمل ولی خان نے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو میں کہا کہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں پی ٹی آئی کے وزرا، گورنر اور وزیر اعلیٰ سرکاری وسائل سے طالبان کو امداد دیتے رہے ہیں۔ایمل ولی خان نے کہا کہ آواز اٹھانے پر ہمیں واجب القتل سمیت کئی القابات سے نوازا گیا۔ اب پھر چارسدہ میں دو ہفتے قبل اداروں نے ایک نوجوان کو اٹھایا جس نے اعتراف کیا کہ اسے مجھے قتل کرنے کا ٹارگٹ ملا تھا۔اے این پی رہنما نے کہا کہ میں ٹی ٹی پی، اے ٹی پی اور داعش کے نشانے ہوں لیکن میں کسی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ میرے دادا اور والد نے ولی باغ میں زندگی گزاری اور میں بھی یہی ہوں اور اس ولی باغ کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا۔

Next Post

دریائے سندھ کے کچے میں آپریشن کا11واں روز، درجنوں ٹھکانے تباہ، متعدد گرفتار، کئی کیمپ قائم

Wed Apr 19 , 2023
رحیم یار خان(پی پی آئی)دریائے سندھ کے کچے میں سکیورٹی فورسز کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن11ویں روز میں داخل ہوگیا، اب تک پولیس نے کریمنلز کے درجنوں ٹھکانے تباہ کر کے متعدد ملزمان گرفتار کر لیا ہے، دوران آپریشن پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کی کریمنلز کے ٹھکانوں […]