ٹھٹھہ قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

ٹھٹھہ (پی پی آئی) ٹھٹھہ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافروں سے بھری وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق افسوسناک حادثہ کینجھر جھیل کے قریب آیا جہاں قومی شاہراہ پر مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اس قدر زوردار تھی کہ 4 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔تصادم کے دوران 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں سول ہسپتال مکلی منتقل کر دیا گیا۔

Next Post

غیر ملکیوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات بنا کر دینے والے گینگ کے 3یجنٹ گرفتار

Sat Sep 2 , 2023
پشاور(پی پی آئی) ہنگو پولیس نے غیر ملکیوں کو پاکستانی جعلی دستاویزات بنا کر دینے والے گینگ کے تین ایجنٹوں کو گرفتارکرلیاجبکہ  کاروائی میں تین غیر ملکی بھی گرفتار کرلیے گئے گرفتار غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جعلی طریقے سے بنانے کے لیے مجموعی طور پر 61 لاکھ میں بات ہوئی تھی۔ پی پی آئی کے مطابق […]