عمرایوب، اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب، سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان جلا گھیرا سمیت 9 مئی کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، فواد چوہدری، مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ تمام رہنما عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے وکلا کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔بعدازاں عدالت نے عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان جلا گھیرا سمیت سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں عمر ایوب، اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 اگست تک توسیع کا حکم جاری کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دنیا بھر میں 5اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا

Fri Aug 2 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 اگست کو ”یوم استحصال کشمیرمنائیں۔5اگست 2019کوبھارت کی ہندوتواحکومت نے دفعہ370کوجس کے تحت بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کو خصوصی حیثیت حاصل تھی، منسوخ کر دیاتھا اورعلاقے کا فوجی محاصرہ کیاتھا۔کل جماعتی […]