کراچی (پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شہر میں مکھیوں، مچھروں اور دیگر جراثیم کے خاتمے کے لئے اسپرے مہم شروع کردی گئی ہے تاکہ شہریوں کو ملیریا، ڈینگی،چکن گونیا اور دیگر وبائی امراض سے تحفظ فراہم کیا جاسکے، اسپرے کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کی 30 گاڑیاں 25ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے علاقوں میں اسپرے کا کام انجام دیں گی، خاص طورپر نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے اطراف بھرپور اسپرے کیا جائے گا جہاں مچھروں کی افزائش کا امکان رہتا ہے، اسپرے کے لئے شام کا وقت مقرر کیا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شروع کی گئی اسپرے مہم جس کا آغاز یکم نومبر کو ہوا ہے، 12 نومبر تک جاری رہے گی، شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ اسپرے مہم کے دوران عملے سے تعاون کریں اور اگر کسی علاقے میں اسپرے نہیں ہوا ہے تو اس سے فوری آگاہ کریں۔