میڈیکو لیگل سسٹم جرائم سے متاثر کسی بھی شخص کو انصاف کی فراہمی میں معاونت نہیں کررہا:فرانزک ماہرین

کراچی (پی پی آئی)ڈاؤ یونیورسٹی  آف ہیلتھ سائنسز میں سمپوزیم سے خطاب میں فرانزک ماہرین نے جرائم کی تفتیش میں فرانزک ماہرین کا کردار محدود رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی میں ان ماہرین کو میڈیکل بورڈ سے دور رکھنا انصاف کی فراہمی میں رخنہ اندازی کے مترادف ہے، میڈیکو لیگل سسٹم  جرائم سے متاثر کسی بھی شخص کو انصاف کی فراہمی میں معاونت نہیں کررہا  بلکہ کراچی میں تو رائج نظام فرسودہ ہے اور صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی صورت حال اچھی نہیں، موجودہ نظام میں ملک بھر کے ماہرین کی مشاورت سے اصلاحات اور میڈیکو لیگل سسٹم میں صوبوں کو درپیش چیلنجز کا حل بھی نکالنے کی ضرورت ہے، نظام کے استحکام کے لیے فرانزک کے بہترین طریقے اختیار کرنے اور وسیع تر قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک کے ساتھ طبی اور قانونی طریقوں کا مربوط انداز میں اطلاق کیا جائے، ماہرین نے یہ باتیں اوجھا  کیمپس میں ڈاؤ یونیورسٹی کے فرانزک ڈپارٹمنٹ کے زیرِ انتظام پروفیشنل ڈولیپمنٹ سینٹر میں پاکستان میں میڈیکولیگل سسٹم  سے متعلق سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے  کہیں جبکہ لاہور کی میڈیکو لیگل سرجن ڈاکٹر فرحت سلطانہ نے کلیدی خطاب کی،اس موقع پر وائس پرنسپل ڈی آئی ایم سی اور فرانزک میڈیسن کی چیئرپرسن ڈاکٹر رملہ ناز، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مہرین فاطمہ، میڈیکو لیگل سرجن ڈاکٹر فرحت سلطانہ، لیاقت نیشنل میڈیکل کالج شعبہ فرانزک میڈیسن کے سربراہ پروفیسر مکرم علی، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹروحیدناہیوں، جھالا وان میڈیکل کالج کے شعبہ فرانزک  کے سربراہ ڈاکٹر مراد ظفر مری، اسسٹنٹ پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سری چند و دیگر نے خطاب کیا، لاہور کی میڈیکو لیگل سرجن ڈاکٹر فرحت سلطانہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف میڈیکو لیگل سسٹمز کا جائزہ پیش کیا، انہوں نے پنجاب میں رائج تھری ٹیئر میڈیکو لیگل سسٹم سے متعلق بتایا جو پرائمری، سیکنڈری اور ٹرشری ہیلتھ کیئر اداروں میں موجود ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے درجے پر میڈیکو لیگل ایگزامنر، دوسرے پر ضلعی قائمہ میڈیکل بورڈ اور تیسرے پر صوبائی قائمہ میڈیکل بورڈ اور چوتھے پر اسپیشل بورڈ موجود ہیں۔ڈاکٹر مہرین فاطمہ نے بتایا کہ میڈیکولیگل سسٹم کو وسائل اور انفراسٹرکچر کی کمی, ناکافی تربیت اور صلاحیت  کے حامل اسٹاف اور کام کے زیادہ دباؤ کا شکار عملے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کو ناکافی قرار دیدیا

Mon Dec 16 , 2024
کراچی (پی پی آئی) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کمی کو ناکافی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی 4.9 فیصد پر پہنچنے سے 6 سال کی کم ترین سطح آگئی جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر، ڈالر کی قدر اور کرنٹ اکاؤنٹ […]