ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بیرونِ ملک پاکستانیوں نے عمران کی کال مسترد کردی: مریم اورنگزیب

لاہور10جنوری(پی پی آئی) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو ترقی سے ہم کنار کرنے کی قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی روایت پھر دہرا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان بھیج کر عمران خان کی کال مسترد کردی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریکارڈ ترسیلاتِ زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دیتی ہوں۔  ن لیگی رہنما نے کہا کہ نالائق نااہلوں کے پہلے ایک کا موازنہ شہباز شریف کے پہلے ایک سال سے کرلیں جواب مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بزدار کے پہلے ایک سال کا موازنہ کریں اور مریم نواز کے ایک سال کا موازنہ کریں جواب مل جائے گا۔