گورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کی شیرازی ہاوس ٹھٹھہ آمد

ٹھٹھہ10جنوری(پی پی آئی) خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی جمعہ کے روز شیرازی ہاوس ٹھٹھہ پہنچے تو سابق ضلع ناظم شفقت حسین شاہ شیرازی،صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی،سابق ایم پی اے  امیر حیدر شاہ شیرازی،تنویر حیدر شاہ شیرازی، اظہار حسین شاہ شیرازنے  اگورنر پختون خواہ کا استقبال کیا  انہیں سندھی ثقافتی اجرک، لنگیوں کے تحائف پہنائے اس موقع پر گورنر پختون خواہ فیصل کنڈی نے شیرازی برادران کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کے شیرازی برداران نے مجھے جو عزت مرتبہ دیا ہے میں ان کا تہ دل سے شکر گزار ہوں, انہوں نے کہا کہ سندھ درویشوں اولیائے کرام بزرگوں کی دھرتی ہے جس نے ہمیشہ امن محبت کا پیغام دیا ہے سندھ میں آنے پر سکون اور اپنایت محسوس ہوئی ہے جو کمی تھی شیرازی برادرن نے پوری کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ٹرک، ڈمپر و ٹرالرز موت کے ہرکارے ہیں:پاسبان

Fri Jan 10 , 2025
کراچی 10جنوری(پی پی آئی)  پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائدنے کہا ہے کہ ہیوی ٹرک، ڈمپر و ٹرالرز موت کے ہرکارے ہیں۔ شہر قائد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ موٹر سائیکل سوار بہت ہی آسان شکار ہیں۔ پولیس اور ٹریفک پولیس دن کے اوقات میں اگر […]