کراچی (پی پی آئی)کراچی میں غیر قانونی طور پر پرائز بانڈز اور کرنسی نوٹ فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر حفیظ اللہ اور سٹیٹ بینک سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جبار میندھرو پر مشتمل ٹیم نے بولٹن مارکیٹ میں واقع دکان میں کارروائی کی۔دکان پر پرائز بانڈز کی غیر قانونی فروخت کی جا رہی تھی، سید محمد مصطفیٰ کو حراست میں لے کر بڑی تعداد میں مختلف مالیت کے پرائز بانڈز اور کرنسی نوٹ برآمد کر لئے۔
تلہار : گندے پانی اور شدید گرمی کے باعث جلد کی خا رش وباکی صورت اختیا ر کر گئی
تلہار : تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
تاشقند چیلنجر ٹینس دودی سیلا نے جیت لی
نوواک جوکوچ نے شنگھائی ماسٹر ٹینس کے فائنل میںاپنی برتری ثابت کردی
پاکستان کی سرمئی مقابلوں میں شرکت خطرے میں ؒٓ
پہلی عالمی ٹیسٹ چمپیئن شپ 2017میں انگلینڈ میں ہو گی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اولمپک کوالیفائر کی میزبانی پاکستان سے واپس لے لی
کراچی (پی پی آئی)قومی کھیل کوبڑا دھچکا لگا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی کے حقوق پاکستان ہاکی فیڈریشن سے واپس لے لیے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈ اگلے برس لاہور میں منعقدہونا تھا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بتایا کہ ایف آئی ایچ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور اس کی وجہ عدم تعاون اور پی ایچ ایف کے معاملات میں (حکومتی) مداخلت قرار دیا، ایف آئی ایچ نے سنگین تحفظات کے سبب پاکستان سے میزبانی کے حقوق واپس لیے۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ عالمی ایونٹس کے لیے حکومتی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے، جو حکومتِ پاکستان، وزارت بین الاصوبائی روابط اور پاکستان اسپورٹس بورڈ فراہم کرتی ہے، اولمپک کوالیفائر جیسے ایونٹ کا انتظام حکومتی معاونت کے بغیر کرنا ناممکن ہے، لہٰذا اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی کے حقوق پاکستان سے واپس لیے جاتے ہیں۔
گلگت بلتستان میں مذہب کے نام پر انتشار برپا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی منظوری
گلگت بلتستان (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں مذہب کے نام پر انتشار برپا کرنے والوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی منظوری دی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایسے عناصر کی شناخت کی جائے اور ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے جو امن و امان کی صورتحال خراطب کرنے کے درپے ہوں۔
کرک میں کھدائی اور ٹیسٹنگ کی کامیابی کے بعد پیداوار کا آغاز، دعائیہ تقریب منعقد
پشاور (پی پی آئی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈنے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں کھدائی اور ٹیسٹنگ کی کامیابی کے بعد پیداوار کا آغاز کر دیا ہے،پی پی آئی کے مطابق اس سلسلہ میں ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔
تلاش کریں
خبریں

تلہار : گندے پانی اور شدید گرمی کے باعث جلد کی خا رش وباکی صورت اختیا ر کر گئی
(October 15, 2013)
تلہار: تلہا ر اور پنگر دایو میں گندے پانی کے استعمال سے سینکڑ وںافرادجلد کی خارش کاشکا ر ہو گئے ،اس مرض نے وبائی صور ت اختیا ر کر لی ہے۔ تلہا ر کے مختلف علاقوں میں گندے پانی کے استعمال اور زیا دہ گرمی کے باعث خارش کی بیماری پھیل گئی ہے جوکہ وبائی صورت اختیار کر گئی ہے جبکہ علاقے کے سر کاری اسپتا لوں میں ادویات موجو د نہیں ہیں ، سینکڑوں افراد نجی اسپتالوں میں داخل کر دئے گئے ہیں ۔ تلہار کے سینئر ڈاکٹر تصور علی خواجہ نے صحافیوں کو بتا یا کہ حالیہ گرمی کی تیز لہر اور علاقے میں غیر معیاری پانی استعمال کر نے سے خارش اور جلد جیسی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔ ڈاکٹر تصور خواجہ نے تلہار کے رہائشیوں کو مشورہ دیا کہ اپنے گھروں میں پانی کو ابال کر پیا جائے اور کوشش کی جائے کہ واٹر سپلائی کے پانی کے استعمال سے گریز کیا جائے ، شدید گرمی میں زیادہ سفر سے بھی اجتناب کیا جائے ، دوسری جانب تلہا ر کے رہائشیوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ سرکاری اسپتالوں میں تمام سہو لیات مہیا کئے جائیں۔

تلہار : تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
(October 15, 2013)
تلہار: تلہار کے قریب گاﺅں سیفن مور میں تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔گاﺅں سیفن کے رہائشی پوڑاہو خاص خیلی کی تین معصوم بیٹی نزدیکی کینال میں ڈو ب کر جاں بحق ہو گئیں ، بچی کی ماں نہر کے کنارے کپڑے دھو رہی تھی جبکہ بچی کھیلتے ہوئے اچانک نہر میں ڈوب گئی، چار گھنٹے کی تلاش کے بعد بچی کی لا ش کو نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔

تاشقند چیلنجر ٹینس دودی سیلا نے جیت لی
(October 13, 2013)
تاشقند: تاشقند چیلنجر ٹینس مردوںکے فائنل میں اسرائیل کے دودی سیلا نے روس کے تیمروز گیبوشیو یل کو 6-1اور6-2سے ہر ادیا ۔تاشقند کے اولمپک اسکول ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے سنگل فائنل میں اسرائیل کے کھلاڑی سیلا نے روس کے چھٹے سیڈڈ کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں چھے ایک اور دوسرے سیٹ میں چھے کے مقابلے میں دو سے ہرا کر اٹھارہ ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیت لی اورٹینس رینکنگ کے 125پوائنٹ حاصل کر کے عالمی طور پر 70ویں پو زیشن حا صل کر لی جبکہ روس کے کھلاڑی تیمروز نے دس ہزار چھے سو ڈالرکا انعام ملا اور 75پوائنٹ بھی ملے ۔

نوواک جوکوچ نے شنگھائی ماسٹر ٹینس کے فائنل میںاپنی برتری ثابت کردی
(October 13, 2013)
شنگھائی: نو واک جو کو وچ نے ارجنٹائن کے مارٹن ڈل پیٹرو کو 6-1اور6-3 اور7-3سے ہراکرمسلسل دوسری بار شنگھائی ماسٹر جیت لیا۔ سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو ہرانے والے ارجنٹینا کے کھلا ڑی نے فائنل میچ کے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود دوسرے سیٹ میں سخت مزاحمت کی جبکہ تیسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہو ا اورمیچ ٹائی بریک میں چلا گیا جہاں پر سربیئن اسٹار نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سیٹ 7-3سے جیت لیا ،جوکووچ کا اس سیزن کایہ ساتواں ٹائٹل ہے،اس جیت کے ساتھ جوکووچ نڈال سے پہلا نمبر چھیننے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، جوکووچ نے اس جیت سے سات لاکھ انتیس ہزار سات سو پچیس ڈالر کی رقم حاصل کی اور اے ٹی پی کے ایک ہزار پوائنٹ بھی حاصل کئے جبکہ ڈیل پیٹرو نے تین لاکھ ستاون ہزار آٹھ سو ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی اورچھے سو اے ٹی پی کے چھے سو پوائنٹ بھی حاصل کر لئے ، شنگھائی ماسٹر کا فائنل کھیلنے والے دونوں کھلاڑیوں نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ،ورلڈ ٹور فائنلز4سے11نومبر کو لندن میں کھیلا جائیے گے۔

پاکستان کی سرمئی مقابلوں میں شرکت خطرے میں ؒٓ
(October 13, 2013)
لاہور: سرمئی اولمپکس کی انتظامیہ نے پاکستانی حکومت کی حمایت یافتہ اولمپک ایسو سی ایشن کو الحاق کا درجہ دینے سے انکار کر دیاہے ۔ سرمئی اولمپکس کی جانب سے الحاق کا درجہ نہ دینے کے فیصلے کی وجہ سے پاکستان کی گیم میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ سرمئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اولمپک کمیٹی سے تسلیم شدہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو ہی الحاق کا درجہ دیا جائے گا جبکہ پاکستان اسکینگ ٹیم سرمئی اولمپک کے لئے جگہ بنا چکی ہے ، سرمئی گیم اگلے سال فروری میں روس میں ہوں گے ، یاد رہے اس سے پہلے پاکستان اولمپک تنازع کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیم میں شرکت نہیں کر سکی تھی ۔

پہلی عالمی ٹیسٹ چمپیئن شپ 2017میں انگلینڈ میں ہو گی
(October 13, 2013)
دوبئی: انٹر نیشنل کر کٹ کو نسل نے اعلان کیا ہے کہ کر کٹ کی پہلی عالمی ٹیسٹ چمپیئےن شپ 2017میں انگلینڈمیں منعقد ہو گی جبکہ اس میںچار ٹیمیں حصہ لیں گی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہا کہ اس ٹور نامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کا چناﺅ رعالمی ینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گاجو یکم مئی 2013سے 31دسمبر 2016کے درمیان ٹیموں کی ٹیسٹ میچوں میں کار کردگی کی بنیاد پر طے ہو گی ۔ ان کا کہنا تھاکہ اس چمپیئن شپ کا مقصد ٹیسٹ میچوں کے روایتی وقار کو بر قرار رکھنا ہے ، ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو ایک کروڑ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
