شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

استنبول(پی پی آ ئی) وزیر اعظم میاں شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، استنبول انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر استنبول کے نائب گورنر محمود حرسانلی اولو، اعلیٰ ترک سول و عسکری حکام، پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں، اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔دورے کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور صدر ایردوان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لئے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون پر مبنی ملجم منصوبہ پاکستان ترکی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔اس سے قبل پاک بحریہ کے لئے پہلے کارویٹ ’پی این ایس بابر‘کی لانچنگ تقریب اگست 2021 میں استنبول میں منعقد ہوئی جبکہ دوسرے جہاز ’پی این ایس بدر‘ کی تعمیر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا۔بعد ازاں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک (ای ٹی ڈی بی) کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔