روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان مظلوم کشمیریوں کا محسن اور واحد امید ہے:غلام احمد گلزار

سری نگر(پی پی آ ئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کا خیر خواہ اور واحد امید ہے جنہیں سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباددیتے ہو ئے امید ظاہر کی کہ نئی عسکری قیادت نہ صرف پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی بلکہ تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان جموں و کشمیر ی عوام کے بہترین مفاد میں ہے جو ہر وقت مملکت خدادا کی خوشحالی اور استحکام کی دعا کرتے ہیں، اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ پاکستان کو ہندوتوا کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے تاہم وہ پر امید ہیں کہ نئی فوجی قیادت تمام مشکلات اور خطرات کا کامیابی سے مقابلہ کرے گی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی مسلسل حمایت پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جب کشمیری عوام کو نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے اپنے وجود کو خطرات لاحق ہیں، وہ توقع کرتے ہیں کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے گا۔