Home

English News









متفرق








شہر


کراچی  انٹر بورڈ کی تحقیقاتی ٹیم نے پیپر آؤٹ کرنے والوں کا پتہ چلا لیا

کراچی (پی پی آئی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں پرچہ لیک کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے  پیپر آؤٹ کرنے والوں کا پتہ چلا لیا ہے۔پی پی آئی کے مطابقٹیم کی رپورٹ ملنے پر  پرچہ لیک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔






کراچی میں 22 مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت

کراچی (پی پی آئی)کمشنر کراچی نے سات اضلاع میں 22 مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دے دی۔کراچی میں 22 مویشی منڈیاں قائم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ضلع جنوبی، وسطی، کورنگی، شرقی، غربی اور کیماڑی میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔






 گورنرخیبرپختونخوا کی  داتادربار اور مزار اقبال پر حاضری

لاہور(پی پی آئی) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دورہ لاہور کے دوران مزار اقبال پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، پی پی آئی کے مطابق اس سے قبل گورنر نے حضرت داتا گنج بخش کے دربار پر بھی حاضری دی اور ملک وصوبہ میں امن و امان، سلامتی و خوشحالی کی دعا  کی اور نوافل ادا کئے۔





اضلاع کی خبریں






Placeholder Photo





رائے ونڈ، نا معلوم مسلح ڈاکوؤں  8 لاکھ  کے بکرے لے اڑے

رائے ونڈ(پی پی آئی)  قربانی کے جانور ڈاکوؤں کے نر غے میں، نا معلوم مسلح ڈاکوؤں  8 لاکھ  کے بکرے لے اڑے، تفصیلات کے مطابق قربان کی آمد قریب آتے ہی بکرے چھیننے کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئی، ڈاکو 8 لاکھ کے 4 بکرے چھین کر فرار ہو گئے،ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ ملازمین کو یرغمال بنا کر واردات کی، بکرے چھینے کا واقعہ تھانہ مغلپورہ کی حدود میں پیش آیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی،فوٹیج کے مطابق 4 ملزمان پٹرول پمپ ملازمین کو یرغمال بنا کر واردات کرتے رہے، ملزمان کے خلاف








جرائم کی نیوز


کے پی سے منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

حسن ابدال(پی پی آئی)حسن ابدال،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی کا میاب کارروائی،کے پی سے منشیات کی بھاری مقدار پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔مشکوک گاڑی کے خفیہ خانوں سے153.6کلو منشیات برآمد،پکڑی گئی منشیات میں 117.6کلو چرس اور 36کلو افیون شامل، دو ملزمان گرفتار۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے ابتدائی قانونی کاروائی کے بعد پکڑی گئی منشیات اور گرفتار ملزمان کو اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالہ کردیا۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری،اہم انکشافات متوقع۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے اِسلام آباد پشاور موٹروے M-1پر چھچھ انٹر چینج کے قریب پشاور کی جانب سے آنے




 کالعدم تنظیموں کیخلاف ایکشن کی منظوری

لاہور (پی پی آئی) صوبائی وزیر محکمہ صحت و چیئرمین سب کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا چھٹا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے بطور کمیٹی ممبر کے شرکت کی۔اجلاس میں ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل، سپیشل سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل آئی جی ریاض نذیر گارا، اے آئی جی ڈویلپمنٹ صاحبزادہ بلال عمر، ڈی جی شاہد اقبال و دیگر نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال، عیدالاضحی




پنجاب، سی ٹی ڈی کے آپریشنز، 44 دہشتگرد گرفتار

لاہور (پی پی آئی) پنجاب کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ماہ مئی میں 794انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 44 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ماہ مئی کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، نارووال، سیالکوٹ، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، رحیم یار خان، اور بہاولپور میں آپریشنز کیے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، دھماکہ خیز جیکٹ، ایک ہینڈ گرنیڈ،




شہر قائد کے علاقے سمن آبادمیں گھریلو جھگڑے پر داماد کی فائرنگ، سسر کو قتل

کراچی(پی پی آئی) شہر قائد کے علاقے سمن آبادکی حدود میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے فائرنگ کرکے اپنے سسر کو قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ فیڈرل بی ایریا بلاک 17کے مکان میں گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا۔پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت حسنین مرزا کے نام سے ہوئی ہے، جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول حسنین مرزا پر ان کے داماد ملزم یعقوب نے فائرنگ کی جو موقع واردات سے فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔




کوسٹ گارڈ کی گوادر میں کارروائی، اربوں روپے کی منشیات ضبط

گوادر(پی پی آئی)پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے علاقے میرین ڈرائیو میں اربوں روپے کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ سمندر کے راستے اربوں روپے مالیت کی  منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، جس پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں سرچ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔پی پی آئی کے مطابق کمانڈرنے موبائل گشت پارٹیاں تشکیل دے کر مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی اور جھنڈا پوسٹ(میرین ڈرائیو) میں کارروائی کرتے ہوئے مشکوک بوٹ کے خفیہ





کھيل کی خبریں