روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علی ظفر نے اگلے سال خواجہ سراوں کو بھی لکس سٹائل ایوارڈز دینے کا مطالبہ کر دیا

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستا ن کے معروف گلوکارعلی ظفر نے لکس سٹائل ایوارڈز کی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگلے سال ٹرانس جینڈر کمیونٹی کیلئے بھی خصوصی اچیومنٹ ایوارڈز رکھے جائیں‘۔تفصیلات کے مطابق لکس سٹائل ایوارڈز میں گلوکار علی ظفر کو اس سال کے سب سے بہترین گلوکار کیایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ وصول کرتے وقت گلوکار نے سب کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے خواجہ سراوں کیلئے بھی آواز اٹھائی۔علی ظفر نے کہا کہ’ہم اداکار تو نظروں میں آتے رہتے ہیں، ہمیں تو شہرت ملتی رہتی ہے مگر خواجہ سراوں کو ان کے حقوق دینا، انہیں قبول کرنا بے حد ضروری ہے، میں چاہتا ہوں کہ انہیں بھی اعزاز دیا جائے‘۔علی ظفر نے درخواست کی کہ ’اگلے لکس سٹائل ایوارڈز میں خواجہ سراوں کے لیے بھی مخصوص ایوارڈز رکھے جائیں‘۔یاد رہے کہ پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کے اعزاز میں لکس سٹائل ایوارڈز کے 21 ویں ایڈیشن کی رنگا رنگ تقریب لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں شوبزفنکاروں نے شرکت کی۔