مسافر ٹرینوں میں چائے پانی، دیگر اشیائے خوردونوش کی مہنگے داموں فروخت چائے کا کپ بھی 100روپے میں فروخت کیا جارہا ہے،کوئی نوٹس لینے والانہیں

کراچی(پی پی آئی) پاکستان ریلوے کی مسافر ٹرینوں میں مسافروں کو چائے پانی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی مہنگے داموں فروخت نے مسافروں کو پریشانی ومشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ کراچی سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کاروں میں چائے کا کپ بھی 100روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جس کا کوئی نوٹس لینے والانہیں ہے۔پی پی آئی کے مطابق مسافر ٹرینوں میں کھانے پینے کی سروس فراہم کرنے والی نجی کمپنیوں نے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔

Next Post

پاکستان کی 85 فیصد آبادی کے دل میں عمران رہتے ہیں،فیاض الحسن چوہان

Sat Nov 26 , 2022
راولپنڈی (پی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہپاکستان کی 85 فیصد آبادی کے دل میں عمران رہتے ہیں پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ دنیا کے مقبول ترین لیڈر پر قاتلانہ حملہ کی تحقیقات کروائی […]