کمانڈ کین اور کمان کی تبدیلی

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) راولپنڈی میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) سے ملحقہ ہاکی گراؤنڈ میں نئی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کامنڈ کین بھی تھمایا۔ذرا ئع کے مطابق کمانڈ کین یا چھڑی ملاکہ بھی کہلاتی ہے، یہ چھڑی اور اسٹک آف کمانڈ دنیا بھر کی افواج میں ملاکہ کین کہلاتی ہے، یہ ایک خصوصی درخت کی لکڑی جو قیمتی بھی ہوتی ہے، اس سے تیار کی جاتی ہے اور اسے چھڑیوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ چھڑی دنیا بھر کے فوجی افسران کے یونی فارم کا خاص حصہ سمجھی جاتی ہے۔کمانڈ اسٹک سنگاپور کے جزیرے ملاکا کے ایک خاص کین سے تیار کی جاتی ہے، ملاکا میں پایا جانے والا پودا رتن پام کی ایک قسم ہے جو انڈونیشیا میں سماٹرا کے ساحل پر بھی پائی جاتی ہے۔رتن کے درخت میں لمبے، پتلے تنے ہوتے ہیں جو واکنگ ملاکا اسٹکس بنانے کیلئے بہترین سمجھے جاتے ہیں، اس کی قیمت 10 ہزار پاکستانی روپوں سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے جب سال 2016 میں پاک فوج کی کمان سنبھالی تھی تو اس سال 29 نومبر کو بھی منگل کا دن تھا، جبکہ اس سال 2022 میں جب قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو کمان کی منتقلی کی تو اس روز بھی 29 نومبر کو منگل کا ہی دن تھا۔

Next Post

عمران خان نے تنہا13پارٹیوں کی سیاست دفن کردی ہے: شیخ رشید 4ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے اس لیے عدم اعتماداورگورنرراج ناممکن ہیں

Tue Nov 29 , 2022
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے تنہا13پارٹیوں کی سیاست دفن کردی ہے، 4ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے اس لیے عدم اعتماداورگورنرراج ناممکن ہیں۔سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت ملک کے […]