رینکنگ اسنوکرکپ :محمد آصف،عمران شہزاد ،محمد بلال سیمی فائنل میںپہنچ گئے

کراچی: عالمی چیمپئن محمد آصف، عمران شہزاد، محمد بلال اوربابرمسیح نے چو تھے رینکنگ اسنوکرکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹاپ سیڈ شاہد آفتاب اورمحمد سجاد فائنل فورمیں جگہ نہ بناسکے۔کراچی میں جاری ایونٹ کے چوتھے روزسیکنڈ سیڈ عمران شہزاد نے اسجد اقبال کوایک کے مقابلے میں چارفریمزسے شکست دی۔ عمران کودوسرے میچ میں عبدالستارکیخلاف شکست ہوئی۔ ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے ٹاپ سیڈ شاہد آفتاب کودلچسپ مقابلے کے بعد چارتین جبکہ فرحان نورکوچارصفرفریمزسے مات دی۔ محمد بلال نیابوصائم اورخرم آغاکیخلاف کامیابی سمیٹی۔ بابرمسیح بھی فائنل فورکیوئیسٹس میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل محمد بلال اوربابرمسیح جبکہ دوسرا سیمی فائنل محمد آصف اورعمران شہزاد کے درمیان کھیلا جائیگا۔

Next Post

کرکٹر سلمان بٹ کا آئی سی سی بحالی پروگرام تاخیر کا شکارہوگیا

Sat Nov 23 , 2013
لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا بھگتنے والے سابق کپتان سلمان بٹ کا پی سی بی کے اندرونی معاملات کی وجہ سے آئی سی سی بحالی پروگرام تاخیر کا شکار ہوگیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے بتایا کہ کرکٹ بورڈ اپنے اندرونی معاملات میں […]