پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا فلسطین کی1967 سے پہلی والی سرحدوں کو بحال کیا جائے:عطاء الرحمٰن خان القدس الشریف کو اس کا دارالخلافہ بنانے کی حمایت کرتے ہیں:طفیل احمد خان

کراچی (پی پی آئی) یوم یکجہتی فلسطین ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی 29 نومبر کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی منایا گیا،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے اس موقع پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ یوم فاروق اعظم کمیٹی پاکستان کے سربراہ عطاء الرحمٰن خان،طفیل احمد خان نے فلسطینی عوام کے 1967 سے پہلی والی سرحدوں کی بحالی اور القدس الشریف کو اس کا دارالخلافہ بنانے کے مطالبے کی پرزو ر حمایت کی۔ یاد رہے کہ یوم یکجہتی فلسطین اقوام متحدہ کی فلسطین پر 1977 کو منظور کی جانے والی قراردادوں کے تحت منایا جاتا ہے۔ عطاء الرحمٰن خان،طفیل احمد خان نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خاتمے کیلئے مسلم امہ کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Next Post

پی آئی اے کا کسٹمر کیئر ویک جاری

Tue Nov 29 , 2022
کراچی (پی پی آئی)پی آئی اے نے بزنس حاصل کرنے کی نئی تکنیک آزمانے کیلئے28 نومبر سے 4 دسمبر تک کسٹمر کیئر ویک شروع کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کسٹمر کیئر ویک کے دوسرے روز بھی پی آئی اے انتظامیہ نے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا۔