آل راﺅنڈ رشاہد آفریدی ایک بار پھر بوم بوم اننگز کھیلنے سے محروم

کیپ ٹاﺅن: قومی ٹیم کے آل راﺅنڈ رشاہد آفریدی ایک بار پھر بوم بوم اننگز کھیلنے سے محروم ہو گئے، جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے اور اہم ترین ٹی ٹوئنٹی میچ میںصرف تیرہ رنز بنا سکے۔پاکستان کی طرف سے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے شاہد آفریدی آئے۔ سترہویں اوور میں ان کی آمد نے سنسنی پھیلادی ۔ سنسنی خیز اننگز کو تیز تر کرنے کے بجائے شاہد آفریدی گیندیں ضائع کرنے لگ گئے۔ پہلی دس گیندوں میں سے پانچ سمجھ ہی نہ سکے یعنی صرف پانچ سنگلز بنا پائے۔ جبکہ ایک فری ہٹ کو ضائع کیا ۔ شاہد آفریدی کی یہ ناکام اننگز پہلی نہیں، اس سے پہلے وہ سترہ ٹی 20 کھیل چکے لیکن ایک نصف سنچری بھی مکمل نہ کر سکے۔ یعنی آخری بار تین جون دوہزار بارہ کو سری لنکا کے خلاف 52 رنز اسکور کر سکے۔

Next Post

فلپائنی باکسر پیکیاﺅ نے ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

Mon Nov 25 , 2013
مکاﺅ: عالمی چیمپئن فلپائنی باکسر پیکیاﺅ نے ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔مکاﺅ میں ہونیوالی ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ کی فائنل مقابلے میں دونوں باکسرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا،جس میں ورلڈ چیمپئن فلپائنی باکسر مینی پیکیاو نے امریکی حریف برینڈن روئس کو شکست دی۔پیکیاو کی فتح کا سکور ایک سو بیس،ایک […]