جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی حلقہ بندیوں کیخلاف دائر عرضداشتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا

نئی دہلی /سری نگر(پی پی آ ئی) بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں قانون ساز اسمبلی اور لوک سبھا کی دوبارہ حلقہ بندیوں کیلئے حلقہ بندی کمیشن کی تشکیل کے بھارتی حکومت کے فیصلے کے خلاف دائر عرضداشتوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق جسٹس ایس کے کول اور جسٹس ابھے ایس اوکا پر مشتمل سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا، الیکشن کمیشن کے وکیل اور درخواست گزاروں کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کیا۔دو درخواست گزاروں حاجی عبدالغنی خان اور محمد ایوب متو کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں کاپورا عمل غیر آئینی تھا اورحلقوں میں ردوبدل اور توسیعی علاقوں کو شامل نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔