اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہرنائی میں کوئلہ کان بیٹھ گئی، متعدد مزدور دب گئے آصف زرداری کا کوئلہ کانوں میں بڑھتے ہوئے حادثات پر اظہار تشویش

کوئٹہ(پی پی آ ئی)بلوچستان کی تحصیل ہرنائی میں کوئلہ کان دھماکے سے بیٹھ گئی، جس کی زد میں آکر متعدد کان کن دب گئے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ہرنائی کے علاقے ترخ تنگ میں پیش آیا، جہاں کوئلہ کان ایریا میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا اور کان بیٹھ گئی۔موصول ابتدائی معلومات کے مطابق چھ کان کان کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پی ایم ڈی سی، ریسکو اور ضلعی انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔دوسری جا نب سابق صدر آصف علی زرداری نے کوئلہ کانوں میں بڑھتے ہوئے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے حکومت بلوچستان ہرنائی کے کان میں پھنسے محنت کشوں کی جانیں بچانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔