آزاد کشمیر حکومت کا غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے دوسرے صوبوں میں زرعی فارمز بنانے کا فیصلہ

مظفر آباد(پی پی آئی)آزاد کشمیر کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آزاد کشمیر کے بڑے زرعی فارمز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے سندھ میں 25 ہزار ایکڑ، بلوچستان میں ایک لاکھ ایکڑ، پنجاب میں 50 ہزار ایکڑ،خیبرپختونخوا میں 30 ہزار ایکڑ،گلگت بلتستان میں دو ہزار ایکڑ رقبہ الاٹ کرنے کیلئے حکومتوں کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ زرعی فارمز کے قیام سے پاکستان کی معاشی ترقی میں اضافہ اور آزاد کشمیر اور صوبوں کے مابین روابط بڑھیں گے،زرعی فارمز کی ڈویلپمنٹ اور دیگر اخراجات حکومت آزاد کشمیر برداشت کرے گی۔

Next Post

؎؎ جماعت اسلامی کے نائب امیرلیاقت بلوچ آج نواب شاہ اور حیدرآباد کا دورہ کریں گے

Fri Dec 2 , 2022
نواب شاہ،حیدرآباد (پی پی آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرلیاقت بلوچ دور ہ سندھ کے دوران ہفتہ کو نواب شاہ پہنچیں گے ،پی پی آئی کے مطابق وہ 03دسمبر کو نواب شاہ،حیدرآباد میں ڈویژنل بنیادوں پرمنعقدہ سیاسی،انتخابی اور تنظیمی اجلاسوں سے خطاب کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق مرکزی وصوبائی ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔