اسلام آباد (پی پی آئی)سینیٹ کمیٹی کے چیئر مین سیف اللہ ابڑو سی ای اور کے الیکٹرک کی جانب سے کمپنی تفصیلات پیش نہ کرنے پر برہم ہو گئے، اور کہا بتایا جائے کہ کیا وجہ ہے کے الیکٹرک مقدس ہے اور اسے کوئی سن نہٰں سکتا، پریف کریں کے الیکٹرک اتنا طاقتور کیسے ہیکہ کمیٹی کو بریف نہیں کرتا؟۔ پی پی آئی کے مطابق چیئرمین سینیٹ کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے سی ای او مونس علوی کو کے الیکٹرک کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پوچھا کہ کمپنی کب بنی؟ پرائیویٹ کب ہوئی اور اس کا کیا اسٹیٹس ہے، کے الیکٹرک کے حکومت سے معاہدوں اور اس کے کام پر بریفنگ دی جائے،سی ای او کے الیکٹرک نے جواب دیا کہ ہم کے الیکٹرک کی تفصیلات لیکر نہیں آئے، جس پر چیئرمین کمیٹی نے پوچھا بتایا جائے کیا وجہ ہے کہ کیالیکٹرک مقدس کیوں ہے اور اسے کوئی سن نہیں سکتا، بریف کریں کہ کیالیکٹرک اتنا طاقتور کیسے ہیکہ کمیٹی کو بریف نہیں کرتا۔سیکرٹری پاور ڈویڑن نے کمیٹی کو بتایا کہ کے الیکٹرک پر پاور ڈویڑن کا اتنا کنٹرول نہیں ہے جس پر سینیٹر مشتاق احمد نے پوچھا کہ کے الیکٹرک ہمارے کنٹرول میں نہیں تو کون کنٹرول کرتا ہے۔چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ہمیں یہ بتا دیں کہ کے الیکٹرک کب بنی جس پر مونس علوی نے بتایا کہ کے الیکٹرک 110 سال قبل بنی اور 1950 میں اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹر ہوئی، کے الیکٹرک 2005 میں پرائیویٹائز ہوئی اور 3 ڈائریکٹرز رکھے گئے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کو 3 سال بعد تبدیل کیا جاتا ہے، ڈائریکٹرز کو صرف حکومت تبدیل کر سکتی ہے۔
Next Post
جمعیت علماء اسلام نے متحدہ عرب امارات کا قومی دن عجمان میں منایا تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے تقریب کا آغاز، کیک بھی کاٹا گیا مفتی عزیزالرحمٰن نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،سینئر آفیشلز، ممبران، کارکن شریک
Mon Dec 5 , 2022
دبئی (پی پی آئی) جمعیت علماء اسلام متحدہ عرب امارات نے امارات کا 51 واں قومی دن عجمان کے ایک ریسٹورنٹ میں جوش و خروش سے منایا- جس میں جمعیت علماء اسلام، متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں سے سینئر آفیشلز، ممبران اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی- متذکرہ تقریب کا اہتمام جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکٹری سید عمران […]