محمد حسین محنتی کی اہلیہ کیلئے دعائے مغفرت

کراچی (پی پی آئی) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی کی اہلیہ کا کے انتقال پر ملک بھر کے علماء ومشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئر مین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی کی اہلیہ کی وفات پردعائے مغفرت اور تعزیت کی ہے۔.پی پی آئی کے مطابق پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے علما ومشائخ محمد حسین محنتی کی اہلیہ کی وفات پر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اوردرجات بلند فرمائے

Next Post

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی جے یو آئی (ف) میں شامل

Wed Dec 7 , 2022
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا، اسلم رئیسانی نے کہا کہ عوام کی بہتری کیلئے جدو جہد کرنا ہو گی۔پی پی آئی کے مطابق نواب اسلم رئیسانی نے ایک تقریب کے دوران جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا اور کہا کہ کوشش کریں گے […]