واشنگٹن (پی پی آ ئی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 10ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی تیل سستا ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، برطانوی خام تیل 3.33ڈالر فی بیرل سستاہونے کے بعد 79ڈالر فی بیرل کا ہو گیا، دوسری جانب امریکی خام تیل 2.68ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 74ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔
Next Post
ملک بھر میں گیس کی قلت، شہری مہنگی ایل پی جی اور لکڑی استعمال کرنے پر مجبور
Wed Dec 7 , 2022
کراچی /لاہور (پی پی آ ئی)ملک کے مختلف حصوں میں گیس کی قلت کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی اور لکڑیوں کے استعمال پر مجبور ہیں۔ذرا ئع کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ملتان، پشاور اور راولپنڈی میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پریشان ہیں جبکہ ایل پی جی اور لکڑی کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔