مسلم لیگ ن کا یونین کونسل سطح تک تنظیم سازی مکمل کرنے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں ڈویڑنل و ضلعی عہدیداروں کا غیررسمی اجلاس جمعہ کو ہو گا

لاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ ن نے صوبے میں یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق پنجاب کے تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس جمعہ کے روز ہو گا، اجلاس میں تمام ڈویڑنل اور ضلعی عہدیداروں کو طلب کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ صدرمسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ کی سربراہی میں ڈویڑنل و ضلعی عہدیداروں کا غیررسمی اجلاس ہو گا، رانا ثنا اللہ تمام ڈویڑنل و ضلعی عہدیداروں سے تنظیم سازی کے معاملات پر رپورٹ لیں گے۔ذرائع کے مطابق جن جن ڈویڑنز اور اضلاع میں یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی کا عمل مکمل نہیں ہوا ہو گا وہاں کے عہدیداروں سے باز پرس کی جائے گی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ستمبر میں پارٹی کی یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی 3 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

Next Post

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عافیہ صدیقی کا معاملہ امریکی سفیر کیساتھ اٹھانے کا حکم

Wed Dec 7 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت میں ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی عدالت میں پیش ہوئیں، دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ […]